محفوظ شہید کینال کیوں انتہائی اہم ہے ۔۔۔؟ زرعی ماہرین بھی کھل کر بول پڑے

لاہور ( طیبہ بخاری سے )محفوظ شہید کینال کیوں انتہائی اہم ہے ۔۔۔؟ زرعی ماہرین کی رائے بھی سامنے آ گئی
تفصیلات کے مطابق زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ محفوظ شہید کینال پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل سے کسانوں کو فائدہ اور فوڈ سیکیورٹی جیسے چیلنجز پر قابو پایاجا سکے گا۔بنجرزمین کی آباد کاری سےمعیشت میں بہتری اورلوگوں کوروزگاملے گا۔
زرعی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبائی اور علاقائی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ عوام کو فائدہ ہو،حقائق سے واضح ہے کہ اس منصوبے پر دریائے سندھ کا پانی استعمال نہیں ہوگا۔ بعض عناصرقومی اہمیت کے اہم منصوبوں پر اپنے مذموم مقاصد کیلئےگمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔