سب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا، بلاول بھٹو
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا،اگر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کو گلگت بلتستان انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش دھاندلی ہو گی،کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مجھے صوبہ بدر کرا کے دھاندلی کرناچاہتی ہے،مجھے صوبہ بدر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،سب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا،ان کاکہناتھا کہ اگر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہوگا،15 نومبر تک میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہوں ۔