پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق  ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امن وامان کے خدشات ہیں لہٰذا تحریک انصاف جلسہ ملتوی کرے۔