عمران خان ملکی مفاد کیلئے کام نہیں کر رہے ، خیبرپختونخوا کے ایم پی اے  محمد فہیم کا پی ٹی آئی سے علیٰحدگی کا اعلان 

عمران خان ملکی مفاد کیلئے کام نہیں کر رہے ، خیبرپختونخوا کے ایم پی اے  محمد ...
عمران خان ملکی مفاد کیلئے کام نہیں کر رہے ، خیبرپختونخوا کے ایم پی اے  محمد فہیم کا پی ٹی آئی سے علیٰحدگی کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان ملکی مفاد کیلئے کام نہیں کر رہے ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق  ایم پی اے محمد فہیم نے کہا کہ  موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کرسکتا ،  تحریک انصاف کے  20 سے زائد ارکان کے ساتھ رابطہ ہے ،  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، خیبرپختونخواکے ہر محکمہ میں کرپشن ہورہی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  محمد فہیم نے  کہا کہ جلد مزید حقائق بتاؤں گا،پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے ۔ دوسری جانب  محمد فہیم کے پارٹی سے علیٰحدگی کے اعلان اور  الزامات پر   پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان نے مؤقف دینے  سے انکار کر دیا۔