ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں، رپورٹ

ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں، رپورٹ
ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایلون مسک ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں اور وہ بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بننے کے قریب ہیں۔
یہ بات انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے جو اس وقت 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ایئر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے ٹریلین ایئر ہوسکتے ہیں۔ان کی دولت میں سالانہ 123 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ 2028 تک ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک بن سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی Nvida کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ اور انڈونیشیا کے Prajogo Pangestu بھی 2028 تک اس صورت میں ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں، اگر ان کی دولت میں اضافہ موجودہ شرح سے ہوتا رہا۔
اس وقت دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص فرانس کے برنارڈ آرنلٹ اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 2030 تک یہ اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کے پہلے ارب پتی کا اعزاز 1916 میں امریکا کے جان راک فیلر نے حاصل کیا تھا جس کے بعد سے یہ سوال سامنے آتا رہا ہے کہ دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بننے کا اعزاز کس کے حصے میں آئے گا۔