ہنگو میں لین دین کے تنازع پرمخالف کو منگیترسمیت قتل کرنے والا گرفتار
ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) لین دین کے تنازع پر محمد جاوید نامی کاروباری شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے ایک ماہ بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ محمد جاوید کو ان کی منگیتر کے ہمراہ 9 مارچ کو قتل کیا گیا تھا،دوہرے قتل میں ملوث سلیمان ولد احمد شاہ سکنہ الشیراوی ہنگو کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا گیا ہے۔