گنڈاپور کا پختونخوا کو سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ، بلدیاتی نمائندوں اور اراکین اسمبلی کیلئے فنڈز کا اعلان

گنڈاپور کا پختونخوا کو سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ، بلدیاتی نمائندوں اور ...
گنڈاپور کا پختونخوا کو سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ، بلدیاتی نمائندوں اور اراکین اسمبلی کیلئے فنڈز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کو ملک کا سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ قرض لینے والی قومیں کبھی خود مختار نہیں ہوتیں، ہماری محنت سے خیبر پختونخوا سب سے امیر صوبہ بن چکا ہے، 13 ماہ میں 50 ارب کا قرضہ ادا کیا اور ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھاکہ صحت، تعلیم اور انفرا سٹرکچر کیلئے بجٹ مختص کریں گے، آئندہ بجٹ ہمارے وژن کے مطابق ہو گا، یوسی سطح کے نمائندوں کو 50، 50 کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو مجموعی طور پر دو دو ارب ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید محنت کرکے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ایک مافیا ہمیشہ سے حکومتیں گرانے اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کر رہا ہے، ہم بہتری لانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔