جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں،شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں،شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے بڑا ...
جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں،شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جا رہے ہیں،علی امین گنڈاپور کا مستقبل بھی خطرے سے دوچار ہے۔سلمان اکرم راجہ نے میرے خلاف مسلسل بیانات دیئے،علی ظفر کے خلاف بیان دیا،انہیں بھی شوکاز نوٹس جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے معاملے پر سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی،علی ظفر جیسے آدمی پر الزام لگایا گیا کہ کسی کا منظور نظر ہے۔ سلمان اکرم راجہ ابتداء میں ہمارے ساتھ بحیثیت پروفیشنل وکیل آئے تھے،جب ان کو قربت ملی تو یہ پارٹی کا حصہ بنے اور ٹکٹ دیا گیا،فیس لینے یا نہ لینے کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں۔معاملات اب تھوڑے سنگین ہوں گے،سلمان اکرم راجہ علیمہ خان کی سفارش پر پارٹی کے سیکرٹر ی جنرل بنے ،جس طرح معاملات چل رہے ہیں اس میں سنجیدگی نہیں۔سلمان اکرم راجہ کے آئے دن جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں۔

"آئی این پی " کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کا ابھی تک اعتماد برقرار رکھا ہوا ہے،ان کے خلاف سازشیں ہور ہی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جا رہے ہیں،علی امین گنڈاپور کا مستقبل بھی خطرے سے دوچار ہے۔یہ تمام ایس او پیز میرے اور جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر بنائے تھے،کبھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا ایک کو اجازت نہیں ملی تو باقی بائیکاٹ کریں گے۔