حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔
"24 نیوز" کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کے مطابق حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کر ے گی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح گزشتہ مالی سال کے مطابق کی جائے گی، حکومت نے مطالبے کو تسلیم کیا کہ بجلی کے بل ہر صورت کم ہوں گے، حکومت آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر ے گی۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزید طے پایا کہ جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈرز پر انکم ٹیکس لگانے کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، تاجر دوست سکیم کے نفاذسے پیدا غیر منصفانہ نظام اور خدشات کا خاتمہ کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی شکیل دی جائے گی، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز معاملے میں سنجیدہ ہیں۔