ساہیوال میں خاتون نے بھائی سے جھگڑنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا

ساہیوال میں خاتون نے بھائی سے جھگڑنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا
ساہیوال میں خاتون نے بھائی سے جھگڑنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر ساہیوال میں خاتون نے بھائی سے جھگڑنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال کالونی میں خاتون نے بھائی سے جھگڑنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کیا۔جیو نیوز کے مطابق خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ غصے میں آ کر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس نے ملزمہ اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا، جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔