8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی: مولانا فضل الرحمان
![8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی: مولانا فضل الرحمان](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2025-02-09/news-1739098729-7250.jpg)
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مردان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی جبکہ خیبر پختون خوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔