’یہ کام ہرگز نہیں ہونے دیں گے‘ پہلی مرتبہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوگئے،ا یسا اعلان کردیا کہ ہر مسلمان کے دل کی بات کہہ دی

’یہ کام ہرگز نہیں ہونے دیں گے‘ پہلی مرتبہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے ...
’یہ کام ہرگز نہیں ہونے دیں گے‘ پہلی مرتبہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوگئے،ا یسا اعلان کردیا کہ ہر مسلمان کے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارتخانے کو اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا نعرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ تھا، جسے اب وہ پورا کرنے کی کوشش میں ہیں، لیکن پہلی بار عرب ممالک نے متحد ہوکر اسرائیل اور امریکا دونوں کو ایسا جواب دے دیا ہے کہ وہ اگلا قدم اٹھانے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔
ویب سائٹ فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز یک زبان ہوکر ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے سفارتخانے کی یروشلم منتقلی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ عرب لیگ نے اس قرارداد میں کہا ہے کہ یروشلم میں سفارتخانوں کا قیام یا کسی بھی سفارتخانے کی اس شہر میں منتقلی فلسطینیوں بلکہ تمام مسلمانوں اور حتیٰ کہ عیسائیوں کے حقوق پر بھی حملہ ہوگا۔ اس قرارداد کی منظوری 22 عرب ممالک نے متفقہ طور پر دی۔ سفارتخانے کی یروشلم منتقلی کو بین الاقوامی قانون اور چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بھی منافی قرار دیا گیا۔

’ہم نے یہ کام نہیں کیا‘ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے اعلان کردیا، سب کچھ واضح کردیا
یروشلم شہر کی حیثیت کئی دہائیوں سے جاری عرب اسرائیل تنازعے میں بنیادی ترین معاملہ ہے۔ اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر 1967ءمیں قبضہ کیا، جس کے بعد مشرقی یروشلم کو اپنا حصہ قرار دے دیا، تاہم عالمی برادری نے تاحال اس دعوے کو قبول نہیں کیا۔
فلسطینی یروشلم کو اپنی ریاست کا دارالخلافہ قرار دیتے ہیں، جبکہ اسرائیل اس پورے شہر پر قبضہ کرکے اسے اپنا دارالخلافہ بنانا چاہتا ہے۔ ماضی میں امریکہ اسرائیل کی اس سازش کی کھلے عام حمایت کرنے سے گریز کرتا رہا ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے سرعام اس سازش کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -