ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ، مزید 13غیر قانوئی عمارتیں مسمار

ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ، مزید 13غیر قانوئی عمارتیں مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے خبر نگا ر سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزگلبرگ ، جوہر ٹاؤن اور گجر پورہ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے 13عمارتیں مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے کے عملے نے پلاٹ نمبر14بلاک کے گلبرگ ٹو پر واقع عمارت میں غیر قانونی رد و بدل کر نے پر اسے مکمل طور پر مسمار کردیا۔ یونائیٹڈکرسچن ہسپتال میں تعمیر کئے جانے والے ستون مکمل طور پر مسمار کر دیئے ۔پلاٹ نمبر90بلاک بی گلبرگ ٹو پر غیر قانونی کی جانے والی نئی سب ڈویژن اوراس کی زیر تعمیر دیواریں مسمار کر دیں۔رہائشی پلاٹ نمبر443بلاک ایف جوہر ٹاؤن پر غیر قانونی طور پر قائم کار شو روم مسمار کر دیاگیا۔ پلاٹ نمبر9بلاک بی جوہر ٹاؤن پر واقع عمارت کو اندرونی حصے میں بلا اجازت ردو بدل کرنے پر جزوی مسمار کر کے سربمہر کر دیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے گزشتہ روز گجر پورہ سکیم میں سرکاری پلاٹوں پر ناجائز طور پر تعمیر کی جانے والی آٹھ عمارتیں ‘چار دیواریاں اور گیٹ وغیرہ مسمار کر دیئے۔ شہریوں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن پر خوشی کااظہار کیا ہے۔