تھانہ مغل پورہ میں اہلکاروں کی شدید کمی،وارداتیں کنٹرول سے باہر
لاہور (خبرنگار) تھانہ مغل پورہ میں تھانیداروں اور تفتیشی افسروں سمیت اہلکاروں کی شدید کمی کے باعث وارداتیں زیادہ اور امن و امان کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہے ۔ ایس ایچ او میاں محمد احسان کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے دو ماہ کے دوران دو گینگ گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ متعدد اشتہاریوں کو جیل بھجوا چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے پہلے سال 2016ء میں ڈکیتی اور راہزنی سمیت نقب زنی کے متعدد گروہ پکڑے گئے ہیں جبکہ سال 2016ء میں اے کیٹگری کے 50 سے زائد اشتہاری بھی پکڑے گئے ہیں۔