میاں اسلم اقبال کا نویں و دسویں محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ

میاں اسلم اقبال کا نویں و دسویں محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے نویں و دسویں محرم کے جلوس کے روٹ پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔اس موقع پر لائسنس ہولڈر، جلوس منتظمین اور مختلف اداروں کے افسران بھی اِن کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے جلوس کے روٹ پر کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پرپیچ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی پولیس کے ساتھ ملکر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔