وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج( جمعرات) سندھ کے ایک روزہ اہم دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ( ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیرازی برادران کی دعوت پر ٹھٹھہ آرہے ہیں جہاں شیرازی بردران کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور تین لاکھ سے زائد اپنے حامیوں مکلی اسٹیڈیم لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب میں ٹھٹھہ اور سجاول ڈسٹرکٹ کے لئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں با اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ٹھٹھہ کے موقع پر سندھ سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔