آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کابل ملٹری ہسپتال حملے پر اظہار افسوس، زخمیوں کے علاج کی پیشکش کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کابل ملٹری ہسپتال حملے پر اظہار افسوس، ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کابل ملٹری ہسپتال حملے پر اظہار افسوس، زخمیوں کے علاج کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے ملٹری ہسپتال پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے پر اظہار افسوس کیا ہے اور افغانستان کو ہر ممکن تعاون اور زخمیوں کے علاج میں مدد فراہم کرنے  کی پیشکش کی ہے۔

امام کعبہ کا تاریخی خطبہ جس نے آنکھیں نم کردیں 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کابل کے ملٹری ہسپتال پر دہشتگردوں کے ہونے والے حملے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال کو تعزیتی پیغام بھیجا اور ساتھ ہی انہیں ہر ممکن تعاون اور زخمیوں کے علاج کی پیشکش کی۔ آرمی چیف کے پیغام پر افغان سفیر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل کے ملٹری ہسپتال پر  دہشتگردوں کے حملے میں 38افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

مزید :

قومی -