علامہ اقبال ٹاون میں پولیس کا سرچ آپریشن،4افراد گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 4 افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران100 گھروں اور 83 شہریوں کو چیک کیا گیاجبکہ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی۔گرفتار کیے گئے 4ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔