جماعت اسلامی رہنماؤں کی تاجروں کو غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت
لاہور(پ ر)جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ 11 اپریل کو یکجہتی غزہ مارچ کو تاریخی بنانے کیلئے متحرک۔ امیر جماعت اسلامی لاہور کی تاجران اکبری منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر اوررہنما تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔صدر اکبر منڈی لاہوراظہر اقبال،خرم بٹ،محمد عاطف، آصف عارف نے یکجہتی غزہ مارچ کی حمایت کا علان کیا۔ اکبری منڈی ، شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں میں جماعت اسلامی غزہ کیساتھ یکجہتی کو اہل لاہور کی دلوں کی ترجمانی قرار دیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اکبری منڈی کے دکانداروں اور شہریوں کو بھی مارچ فیملی کیساتھ شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر امیر لاہور کے ہمراہ رہنما جماعت اسلامی عامر نور خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایدووکیٹ نے کہا کہ غزہ میں خوراک ختم،انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ جنم لے چکا ہے۔ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی مجرمانہ کردار ادا کررہے ہیں۔ قبلہ اول کی حفاظت اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ 11 اپریل کو اہل لاہور مال روڈ پر فلسطین کیساتھ یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کریں گے۔
مارچ میں ہزاروں مردو خواتین اور بچے غزہ مارچ میں شریک ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہاکہ تاریخی مارچ پوری دنیا کو پیغام دیگا کہ فلسطینی تنہا نہیں پاکستانی قوم ان کے کیساتھ کھڑی ہے۔