گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت

گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبال سے )گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بھی شامل ہو گئی ۔

 پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ نصرت نے اپنے ساتھیوں سمیت الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری سے ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کیے اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔بعد ازاں پاکستان میڈیکل ایسوسییشن جو ڈاکٹرز کی قدیم تنظیم ہے اور "سیانے بابوں" پر مشتمل ہے کے نمائندہ وفد نے بھی ڈاکٹر سلمان حسیب چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔