محبوبہ کی شادی طے ، ہوٹل کے کمرے میں آخری ملاقات کے دوران لڑکے نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آگرہ میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کی کسی اور سے طے شدہ شادی کی خبر سن کر ہوٹل میں خود کو آگ لگا لی۔ واقعہ ہری پروت علاقے کے ہوٹل کنگ پارک ایونیو میں پیش آیا، جہاں اس جوڑے نے شوہر اور بیوی کے نام پر ایک کمرہ بک کروایا تھا۔
نوجوان، اپنی محبوبہ کو کھونے کے خوف سے شدید پریشان تھا اور اس نے بغیر اس کی اطلاع کے ایک آخری ملاقات کا منصوبہ بنایا۔ لڑکی کو اس کی نیت کا علم نہ تھا، اس لیے وہ ہوٹل آنے پر راضی ہو گئی۔ کمرے میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ہوٹل کے عملے نے چیخنے کی آوازیں سنیں اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
نیوز 18 کے مطابق اندر کا منظر انتہائی بھیانک تھا ، دونوں آگ کی لپیٹ میں تھے۔ لڑکے نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی اور لڑکی نے جب اسے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی جھلس گئی۔ دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا ہے، جبکہ لڑکی بھی بری طرح زخمی ہوئی ہے۔
لڑکی نے بیان دیا کہ جب وہ باتھ روم سے باہر نکلی تو کمرے میں پٹرول کی بو پھیلی ہوئی تھی۔ لڑکے نے اس سے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کو فون کر کے شادی منسوخ کرنے کو کہے۔ لڑکی کے انکار پر اور اسے سمجھانے کی کوشش کے باوجود لڑکے نے خود کو آگ لگا لی۔ ہوٹل کے عملے کی بروقت مداخلت سے دونوں کی جان بچ گئی، مگر وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔