سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت 

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت 
سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ایڈیشنل سیشن جج ون نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی صمانت منظور کرتے ہوئے دو، دولاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان میں دریا خان شر، جعفرجٹ، عابد شر، عبدالشکور شر، گل بیگ لاشاری اور رستم شر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی۔