آئی سی سی چیمپئین ٹرافی: بھارت نے میدان مار لیا،نیوزی لینڈ کو شکست 

   آئی سی سی چیمپئین ٹرافی: بھارت نے میدان مار لیا،نیوزی لینڈ کو شکست 
   آئی سی سی چیمپئین ٹرافی: بھارت نے میدان مار لیا،نیوزی لینڈ کو شکست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آئی سی سی چیمپئینز ٹرفی کا سہرا بھارت کے سر پر سج گیا، چیمپئینز ٹرافی کا فائنل میچ جو کہ دبئی میں کھیلا گیا،فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور یقینا انتہائی دلچسپ مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان دیکھنے کو ملا۔ نیوزی لینڈ نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 251  بنائے جسے بھارتی بلے بازوں نے باآسانی پورا کر لیا اور بھارت کی جیت کے ساتھ چیمپئینز ٹرافی اپنی تمام تر رعنائیوں و رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور آٹھ ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے اور اگر دیکھا جائے تو حالیہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم سر فہرست رہی یعنی کہ ناقابل شکست رہی اور یقینا بھارتی ٹیم گو کہ کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئی لیکن پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والی چیمپئینز ٹرافی جیت لی اور اگر پاکستان کی کارکردگی پر نظر ڈالیں  تو یقینا مایوس کن کارکردگی تھی۔ پاکستان ٹیم کی اور ہمارے بڑے پیارے بھائی اور نوجوان ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا جو کہ  اچھی اور عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم سے باہر ہیں انکا کہنا ہے کہ حسن رضا  جیسے بے شمار کرکٹر ایسے ہیں جنکا ٹیلنٹ ضائع کیا جا رہا ہے اور قومی ٹیم پر آئے روز نت نئے تجربات کئے جاتے ہیں اور ہمارا اور ہمارے دوستوں کا خیال ہے کہ حسن رضا اچھا اسپنر بھی ہے اور ینگ بھی ہے اور ملک کے لئے کھیلنے کا جذبہ بھی ہے اور اسے بھی قومی ٹیم کا حصہ ہو نا چاہیے اور حسن رضا سے ہماری بھی اچھی گپ شپ ہے اور ہم نے ان سے چیمئین ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی  بارے بات چیت بھی کی تو حسن رضا کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن ہی ہار کا سبب ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے میرٹ پر ٹیم نہیں بنائی اور یقینا بات بھی ٹھیک تھی ہمارے پیارے بھائی کی کہ اگرکسی بھی ٹورنامنٹ میں کا میاب ہونا ہے تو اچھی اور معیاری ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا اور یقینا جیت کے لئے جیت کا جذبہ بھی ہونا  چاہیے تو اب یہ پی سی بی کی ذمہ داری اور فرض بھی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری اور بحالی کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے تو بہر حال اجازت چاہیں گے لیکن اس سے پہلے ایک اچھی سی خبر آپ کو سنا دیں یعنی کہ بتلا دیں اور وہ یہ ہے کہ سننے میں آ رہا ہے کہ آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں پاکستان میں کھیلے جانے کی منظوری ہو چکی ہے جو کہ یقینا اچھی و خوشی کی بات ہے اور اب آئندہ ماہ پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں یعنی کہ کرکٹ میلہ ابھی مزید سجے گا۔ اس لئے آپ سب کرکٹ کے زبر دست مقابلے دیکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں تو بہرحال اسی کے ساتھ اجازت آپ سے تو ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -