دہشت گردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کےساتھ آگے بڑھایا جائے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

دہشت گردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کےساتھ آگے بڑھایا جائے ...
 دہشت گردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کےساتھ آگے بڑھایا جائے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عسکری و سول حکام بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

فوٹو : آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہداء کی تدفین کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔

فوٹو : آئی ایس پی آر

"جنگ " کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف  نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے، ملک کا خوشحال مستقبل محفوظ بنانے کےلیے پاکستانیوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔

فوٹو : آئی ایس پی آر

"جیو نیوز " کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی عزم و ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائےگا۔ یہ مشن پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و سکون قائم کیا جاسکے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ صرف فوج نہیں، بلکہ تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تمام قومی اداروں کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

 آرمی چیف جنرل عاصم مینر کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر 12 کور نے ان کا استقبال کیا۔