شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن کیا جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔دوسرے واقعے میں پاک افغانستان سرحد سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نےسپن وام کے علاقے میں مانیٹر کیا، جہاں دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید :

قومی -