پیرس کی باتیں کرنے والے عوام کی محرومیاں دور کریں،ضیاء الدین انصاری

پیرس کی باتیں کرنے والے عوام کی محرومیاں دور کریں،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)جماعت اسلامی این اے 120 کے نامزد امیدوارضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ شہر کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والے این اے 120کی عوام کی محرومیوں سے چشم پوشی نہیں کر سکتے ۔حکمران جماعت کا حلقے میں پری پول رگنگ اور سرکاری مشینری کے ساتھ اثرورسوخ کا استعمال قابل مذمت ہے الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے اور آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کو شفاف بنائیں تاکہ عوام کا اعتماد اداروں پر بحال رہے اور منصفانہ الیکشن انعقاد ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے حلقہ این اے 120 کے علاقے پی پی 140میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ اے این 120کی عوام سب پارٹیوں کو آزما چکی ہے لیکن عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔ اس بار با شعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کرپٹ مافیا اور کرپشن زدہ نظام کا صفایا کر یگی۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، پینے کے صاف پانی ، صحت و تعلیم کے حوالے سے حکومت کی جھوٹے وعووں سے تنگ آچکے ہیں اب ملک میں تبدیلی کا وقت آچکا ہے ، عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی ساتھ کا دیں جو ملک بھر کی تمام سیاسی پارٹیوں میں اپنا منفرد جمہوری اعزاز رکھتی ہے جس میں میرٹ کی بنیاد فیصلے کیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے این 120کی عوام ملکی سیاست کا رخ متعین کریگی اور اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی صالح قیادت کا ساتھ دیگی تاکہ حلقہ کی عوام کی تمام محرومیوں کا ازلہ ہو سکے ۔جماعت اسلامی کے عوامی نمائندوں نے سابقہ ادوار میں بھی اس حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور اس بار بھی عوام