قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کا سہرا شہداءِ ختم نبوت کے سر ہے،ورلڈ پاسبان ختم نبوت

قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کا سہرا شہداءِ ختم نبوت کے سر ہے،ورلڈ پاسبان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکز جوہر ٹاؤن میں مولانا پیر سلمان منیر کی زیر صدارت تحفظ ختم نبوت ودفاعِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء اور دینی و سیاسی راہنما علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر،علامہ محمد ممتاز اعوان،الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ، محمد شفیق رضا قادری ،مولانا محمد منسوب رحیمی،قاری محمد حنیف حقانی اور حافظ شعیب الرحمن اور عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کو پارلیمنٹ سے آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا سہرا شہداءِ ختم نبوت کے سر ہے مملکت خداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر جہاں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی و قانونی طور پر تحفظ فراہم کیا وہاں پر مجاہدین و شہداءِ ختم نبوت کی قربانیوں کی یاد رکھ لی ۔علماء نے کہا کہ ختم نبوت کا مسئلہ حل کرنے پر ہم 1974ء کے ممبران پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم مرحوم ذو الفقار علی بھٹو کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ کا تحفظ ہی درحقیقت دفاعِ پاکستان اوراسطرح اسلامی نظریہ پاکستان ہی بقاءِ پاکستان ہے ۔
مقررین نے کہا کہ قادیانی آئین کے باغی اور غدارِ وطن ہیں ان کی ناپاک سرگرمیوں پر نہ صرف کڑی نگاہ رکھی جائے بلکہ انکے اسلام و پاکستان مخالف مذموم مقاصد کو ناکام بنانا تمام اسلام پسند و محب وطن عناصر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قادیانی لابی ملکی سلامتی کیخلاف بین الاقوامی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ۔ہر قادیانی اسلام و پاکستان کا بدترین دشمن ہے۔ اعلیٰ و حساس عہدوں پر فائز قادیانی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں انہیں فی الفور برطرف کرکے پاکستان کی سلامتی یقینی بنائے جائے