قادیانیت کا فتنہ مغربی دنیا کی سازش کا نتیجہ ہے،ختم نبوت ؐ کانفرنس

قادیانیت کا فتنہ مغربی دنیا کی سازش کا نتیجہ ہے،ختم نبوت ؐ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ کے زیراہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے ہزاروں افراد نے شرکت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں قاضی احسان احمد، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مفتی راشد مدنی اور مولانا صاحبزادہ زکریا نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 امت مسلمہ کی فتح کا دن ہے جس دن علماء دیوبند کے سرخیل مفکر اسلام مولانا مفتی محمود پاکستان کی اسمبلی میں کامیابی حاصل کرچکے انہوں نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ مغربی دنیا کے سازش کا نتیجہ ہے جس کا علماء دیوبند نے ڈٹ کر مقابلہ کیا آج بھی الحمد للہ علماء دیوبند کی موجودگی میں کوئی مائی کا لال عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحاصبہؓ پر حملہ نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں ان کے بدن میں تکلیف سے ہمارے دلوں میں تکلیف ہوتی ہے برما کے مظالم پر عالم اسلام کی بے حسی افسوسناک ہے حکومت فوری طورپر برما کا سفارت خانہ بند کرکے برمی سفیر کو ملک بدر کیاجائے۔