مانچسٹر کاارینا میوزک ہال عوام کے لیے کھول دیا گیا

مانچسٹر کاارینا میوزک ہال عوام کے لیے کھول دیا گیا
مانچسٹر کاارینا میوزک ہال عوام کے لیے کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)برطانوی شہر مانچسٹر میں میوزک ہال ارینا کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

ہال کو اس سال مئی میں بم دھماکے کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔ارینا کے افتتاحی تقریب میں برطانوی گلوکارہ پگزی لاٹ کے علاوہ دیگر معروف فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی ۔

’’ہم سے ملا کرو‘‘ نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے: نیلم , دانش

کنسرٹ میں 14 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔تقریب سے خطاب میں مانچسٹر کے میئر اینڈی برن ہیم کا کہنا تھا کہ ہم ایک متحدہ شہر ہیں اور ہمیں کوئی واقعہ تقسیم کا تبدیل نہیں کرسکتا ۔

مانچسٹر میں واقع یہ ارینا ہال گزشتہ ماہ مئی میں بم دھماکے کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔اس سال 23 مئی کو ارینا میں میوزک کنسرٹ کے دوران بم والے دھماکے میں 22افرد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے ہال کو بند کردیا گیا تھا ۔

مزید :

تفریح -