وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، بھارت کے معروف اداکار نے 15 سال بعد اہلیہ سے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا 

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، بھارت کے معروف اداکار نے 15 سال بعد اہلیہ سے علیٰحدگی کا ...
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، بھارت کے معروف اداکار نے 15 سال بعد اہلیہ سے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تامل سینما کے مشہور اداکار ’روی موہن ‘ نے شادی کے 15 سال بعد طلاق کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی اداکار روی موہن جواپنے اسٹیج نام "جیام روی" سے مشہور ہیں  شادی کے 15 برس بعد اہلیہ آرتی روی سے طلاق کا اعلان کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔تجربہ کار فلم ایڈیٹر اے موہن کے بیٹے روی موہن سے متعلق رواں سال جون میں علیٰحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب  اہلیہ آرتی روی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  سے  شوہر و اداکار روی موہن عرف جیام وری کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔

اس عمل کے بعد نہ صرف اس جوڑے کے مداح انکی ازدواجی زندگی کو لے کر پریشان نظر آئے بلکہ ہر عمل پر عقاب جیسی نظریں جمائے بیٹھ گئے۔اب حال ہی میں اداکار نے خود اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر طویل نوٹ جاری کرکے  اہلیہ سے طلاق کا باضابطہ اعلان کردیا۔تامل اداکار نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ آرتی روی 15 سالہ شادی کے بعد 'ذاتی وجوہات' کے سبب طلاق لے رہے ہیں۔

تامل اور انگریزی زبانوں پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے  لکھا کہ’زندگی ایک سفر ہے جس میں مختلف مراحل آتے ہیں، ہر ایک اپنے ساتھ مواقع اور چیلنجز لے کر آتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے اس سفر کو، چاہے وہ سکرین پر ہو یا سکرین سے باہر، بے حد محبت اور حمایت کے ساتھ دیکھا ہے۔ میں ہمیشہ اپنے مداحوں اور میڈیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شفاف اور ایماندار رہنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔‘

جیام وری نے مزید لکھا کہ’ بھاری دل کے ساتھ میں آپ سب کے ساتھ ایک گہری ذاتی بات شیئر کر رہا ہوں۔کافی غور و فکر، سوچ بچار اور مشاورت کے بعد میں نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا گیا بلکہ ذاتی وجوہات کی بنا ءپر کیا گیا ہے جو میری نظر میں سب کے بہترین مفاد میں ہیں۔’

اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے التجا کی کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ہماری اور ہمارے خاندان کے افراد کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ براہ کرم اس معاملے پر کوئی قیاس آرائی، افواہیں یا الزامات نہ لگائیں اور اس معاملے کو ذاتی رہنے دیں۔‘

مزید :

تفریح -