سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے پر سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور  ، والد دلاور خان اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج  کرلی گئی، اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔

اس مقدمے میں ملزموں نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے  ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کڑوروں روپے کا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قید کی سزا سنائی تھی،