شنگھائی تعاون تنظیم : وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا، بھارت کا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔