اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف قرارداد منظور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوااسمبلی نے اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف قرارداد کثرت رائےسے منظورکرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام سرانجام دے، فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن چند افسران کی ضد اور مفاد نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو افسران سیاست میں ملوث ہیں وہ سیاست سے دور رہیں اور سیاست کو فوج کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔قرارداد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی پر حملے کی ذمے دار ہے ۔