آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات کیلئے آسان ترین نسخے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات کیلئے آسان ترین نسخے
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات کیلئے آسان ترین نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آنکھوں کے گرد حلقے بن جانا ایک عام سی بات بنتا جارہا ہے ۔آئیے آپ کو آنکھوں کے گرد حلقوں اور نشانات سے نجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔

چائے
کئی مشہور ماڈلز اپنی آنکھوں کی تھکان اور نشانات دور کرنے کے لئے اس طریقے کا استعمال کرتی ہیں۔چائے میں پایا جانے والا ٹینینز آنکھوں کے لئے مفید ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ چائے کے دو ٹی بیگز کو استعمال کے بعد فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرنا ہے اور اس کے بعد اسے آنکھوں پر رکھ لیں۔آپ کو بہت سکون ملے گا اور حلقے بھی غائب ہوجائیں گے۔

اگر چوٹ لگ جائے یا جلد جل جائے تو زخم کے علاج کیلئے یہ گھریلو طریقے ہرگز استعمال نہ کریں
ایواکاڈو
یہ پھل نما سبزی کھانے کے علاوہ ہماری آنکھوں کے لئے بہت ہی مفید ہے۔آپ چاہیں تو اسے کاٹ کر روز اپنی آنکھوں کے گرد اور اوپر رکھیں۔اس سے نہ صرف حلقے ختم ہوں گے بلکہ آنکھیں بھی شاداب ہوجائیں گی۔
Hemorrhoid کریم
اکثر ماڈلز اپنی آنکھوں کے حلقوں کے لئے اس کریم کا استعمال کرتی ہیں۔آپ کو اگر اس کی خوشبو میں تیزی لگے تو تھوڑا ساموسچرائزر شامل کرکے اسے آنکھوں کے گرد لگائیں لیکن احتیاط رکھیں کہ یہ آنکھ کے اندر نہ جائے۔
چمچ
کھانا کھانے کے لئے تو آپ نے چمچ کا استعمال کیا ہوگا کہ لیکن یہ آنکھوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔دو چمچ لیں اور انہیں چند منٹوں کے لئے شدید ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں اور پھر نکال کر 30سے60سیکنڈ تک دونوں آنکھوں پر لگائیں۔آپ کی آنکھیں تازہ دم ہوجائیں گی اور ساتھ ہی آپ کو اپنے جسم میں توانائی بھی محسوس ہوگی۔
کھیرے
اگر آپ کی آنکھ میں سرخی اور چبھن ہوتو آپ کو چاہیے کہ کھیرے کو ٹھنڈا کرکے اس کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھ لیں۔اسے 30منٹ تک آنکھوں پر لگا رہنے دیں ،جس سے آپ کو سکون ملے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -