پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے وفد کی سیکرٹری لائیوسٹاک سے ملاقات
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے وفد نے 13 اپریل سے شروع ہونیوالی دو روزہ لائیو سٹاک، پولٹری اور ڈیری کانگریس سے متعلق سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق سے ملاقات کی۔ وفد میں پی وی ایم سی کے صدر ڈاکٹرمحمدارشد ،طلعت ضعیم کرُدسن،ڈاکٹربلال ڈاراورسعیدمغل بھی شامل تھے ۔نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے سلسلے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اورمویشی پال حضرات کی خوشحالی وزیراعلیٰ پنجاب کی اوّلین ترجیح ہے اور انہوں نے لائیوسٹاک سیکٹرکے ساتھ چلنے کااعادہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز نے جوکام کردکھایاہے وہ قابلِ تحسین ہے اورپاکستان میں اگرکوئی سیکٹرکام کررہاہے تووہ لائیوسٹاک سیکٹرہی ہے محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرز نے اپنے موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے جوکام کیاہے اس کی مثال پوری دنیامیں نہیں ملتی۔ جواہداف میں نے 6ماہ میں حاصل کرنے تھے وہ میں نے 3ماہ میں اس ٹیم کی مددسے حاصل کرلیے۔ لائیوسٹاک نے کہاکہ دودھ اورگوشت کی اچھی پیداوارحاصل کرنے اوراسے بامنافع بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ پوری دنیامیں دودھ پیداکرنے والے فارمرز کو سبسڈی دی جاتی ہے یہاں پربھی مویشی پال حضرات کا استحصال نہیں ہونے دیاجائے گا۔ اورچند بے ضمیرافرادپرمشتمل مافیا اس سیکٹر کو نقصان پہنچارہاہے۔ ان کا وزیراعلیٰ کی قیادت میں قلع قمع کردیاجائے گا اس موقع پر ڈاکٹرمحمدارشد صدر پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل نے کہاکہ جوکام نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے اس سیکٹر کے لیے کئے ہیں تمام محکمہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اوردعاگوہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھے سیکرٹری لائیوسٹاک نے مزید کہاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے جومسائل ہیں ان سے میں آگاہ ہوں اوران کاجلد حل کیاجائے گا۔