نصاب سازی کا اختیار صوبوں سے لے کر وفاق کو دیاجائے، عباس صدیقی

نصاب سازی کا اختیار صوبوں سے لے کر وفاق کو دیاجائے، عباس صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کاراز یکساں قومی زبان پر مشتمل ملک بھر میں لاگو کرنے سے ہے صوبوں سے نصاب سازی کا اختیار واپس لے کر وفاق کو دیاجائے۔      تاکہ طبقاتی سسٹم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ،چھتیس کے قریب نظام ہائے تعلیم جو اس وقت ملک میں رائج ہیں ایک نظام کا ہونا ازحد لازم ہے مگر حکمران اس طرف توجہ نہیں دے رہے جس کے باعث تعلیم تجارت کی شکل اختیار کرچکی ہے غریب کا بچہ ان تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے جس سے قوم طبقات میں تقسیم ہوچکی قوم کو متحد کرنے کیلئے یکساں قومی زبان پر نصاب تعلیم بیک وقت لاگو کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔