پی ٹی آئی کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، شہاب الدین سہیڑ کی (ن) لیگ میں جانے کی تردید
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے شہاب الدین خان نے مسلم لیگ (ن)میں جانے کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق پی پی 280لیہ سے شہاب الدین خان سہیڑ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ( ن) لیگ میں جانے کی بات کی تردید کرتا ہوں،پی ٹی آئی کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔