عدلیہ سے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بار اور بینچ کو ملکرحکمت عملی بنانا ہوگی:جسٹس جمال خان مندوخیل

عدلیہ سے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بار اور بینچ کو ملکرحکمت عملی ...
عدلیہ سے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بار اور بینچ کو ملکرحکمت عملی بنانا ہوگی:جسٹس جمال خان مندوخیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نےپسنی کادورہ کیا،اس موقع پرجسٹس ہاشم خان کاکڑ،جسٹس نذیراحمدلانگو،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس کامران ملا خیل، جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس حمید بلوچ،رجسٹرار ہائی کورٹ جسٹس راشد محمود،ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر،ڈسٹرکٹ سیشن جج گوادر طاہر ہمایوں بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن(ر) محمد وسیم،ڈی پی او گوادر نصیب اللہ سمیت ضلعی آفیسران بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نےکہا کہ عدلیہ سے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بار اور بیچ کو ملکر ایسی حکمت عملی بنانا ہوگی جس سے لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اُن کی دہلیز پر مل سکے۔ دورہ پسنی کے موقع پر وکلا اور جوڈیشل آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ہمارے دورے کا مقصد مقامی لوگوں، جوڈیشل آفیسران اور وکلاء کے مسائل کو معلوم کرکے انہیں حل کرنا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پسنی کے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کرکے انکے مسائل سنے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ پسنی کے عدالتی ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کہا کہ زیر التوا کیسرز کو جلد از جلد نمٹاکر سائلین کی داد رسی کی جائے۔ وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بار اور بینچ کو ملکر لوگوں کو سستا انصاف دینا ہوگا، وکلا کے جائز مسائل کو حل کریں گے۔