برائلر، مٹن، بیف اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ، انڈے 289روپے فی درجن تک پہنچ گئے
لاہور(لیڈی رپورٹر)شہر میں مرغی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، گائے، بکرے کا گوشت، گھی اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں مکمل ناکام ہو چکی، جس کی وجہ سے مرغی کا 1 کلو گوشت 649 روپے کا مل رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1700 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے کلو ہو گیا، جبکہ سرکاری نرخ 1500 اہور میں گائے کا گوشت 1100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس کا سرکاری نرخ 900 روپے کلو مقرر ہے۔انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہو گئی، درجہ دوم اور درجہ سوم گھی 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ شہریوں نے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔