ڈیفنس پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا ، بابر لطیف

ڈیفنس پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا ، بابر لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود دن دیہاڑے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈیفنس کی حدود میں بابر لطیف شیخ کی اہلیہ عدیلہ شیخ کے گھر 76-Y میں چند روز قبل ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان 20 لاکھ روپے، قیمتی سامان اور اہم دستاویزات لوٹ کر لے گئے۔ ملزمان شیخ حسنین حیدر وغیرہ نے دوران واردات گھریلو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مالکان کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بابر لطیف شیخ نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ڈیفنس اے میں درخواست گزاری مگر ایس ایچ او ذوالفقار بھٹی نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔