خیبر پختونخوا حکومت 123 ارب روپے کا مزید قرض لے گی 

      خیبر پختونخوا حکومت 123 ارب روپے کا مزید قرض لے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواکے قرضوں میں اضافہ،پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ محمودخان کے دور میں قرضوں میں ریکارڈاضافہ ہو ا۔صوبے کا قرضہ2سوارب روپے سے بڑھ کر6 سوارب سے تجاوز ہوچکاہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلی محمودخان دور میں خیبرپختونخوا حکومت نے ریکارڈقرضہ لیا۔سابق وزیر اعلی محمودخان کے دورمیں 405 ارب سے زائد کاقرضہ لیاگیا۔محمودخان دورسے قبل خیبرپختونخواکاقرضہ 2سوارب روپے سے زائد تھا۔ ساڑھے 4 سالوں میں قرضوں کاحجم200ا ارب سے بڑھ کر 632 ارب44کروڑ تک پہنچ گیا۔ اگلے مالی سال کے دوران صوبائی حکومت 123 ارب روپے کا مزید قرضہ لے گی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت وفاق کی طرح قرضہ روز مرہ امور کیلئے نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے لے رہی ہے۔

قرض

مزید :

صفحہ اول -