دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ,80 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے رہا کروا لیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا ۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیاتھا ۔ اس حوالے سے تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق 80 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رہا ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، باقی مسافروں کی با حفاظت رہائی کے لئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔