بنک آف انگلینڈ نے پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرادیئے

لندن (بیورورپورٹ)بنک آف انگلینڈ نے کاغذی نوٹوں کی بجائے پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرا دیے ہیں جو واشنگ مشین میں دھل جانے کے باوجود اپنی اصل حالت برقرار رکھتے ہیں ، جتنا بھی فولڈ کیا جائے وہ خراب نہیں ہوتے ۔بنک آف انگلینڈ کے مطابق مذکورہ نوٹوں کی چھپائی پر کاغذی نوٹوں کے مقابلے میں نصف لاگت آتی ہے اوریہ دیرپا ہیں۔ خیال کیاجارہا ہے کہ پلاسٹک کے نوٹوں کے مقابلے میں جعلی نوٹ نہیں بنائے جا سکتے۔ سکاٹ لینڈ ‘ آئرلینڈ کے بعد اب انگلینڈ بھی پلاسٹک کے نوٹوں کو متعارف کرانیوالی تیسری کاﺅنٹی بن گئی ہے جبکہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرائے جارہے ہیں ۔