رینجرز کا عزیر بلوچ کے گھر چھاپہ، لیاری کے داخلی و خارجی راستے بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے لیاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔