سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں،نمرہ چوہدری

سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں،نمرہ چوہدری
سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں،نمرہ چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنمرہ چوہدری نے کہا کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہے۔ اداکارہ و پرفارمرنمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے۔
،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔

مزید :

کلچر -