پنوعاقل میں مرضی سے نکاح کرنے والی لڑکی ماموں کے ہاتھوں قتل
پنوں عاقل (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر کے علاقے پنوعاقل میں پسند سے نکاح کرنے والی لڑکی قتل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ماموں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بھانجی کو قتل کیا ۔واقعہ پنوعاقل کے قریبی گاؤں ناریجا میں پیش آیا جہاں بہن کو بچاتے ہوئے بھائی بھی زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ نے کچھ عرصے قبل پسند سے نکاح کیا تھا، ملزمان فرار ہوگئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔