ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سٹی ہسپتال میں مرد مریض کو گائنی وارڈ میں داخل کردیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سٹی ہسپتال میں مرد مریض کو گائنی وارڈ میں داخل کردیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سٹی ہسپتال میں مرد مریض کو گائنی وارڈ میں داخل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سٹی ہسپتال میں ایک مرد مریض کو گائنی وارڈ میں بیڈ دے دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس مرد مریض کو معدے اور مثانے سے متعلق بیماری لاحق تھی، جس کی وجہ سے اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے اسے گائنی وارڈ میں بیڈ دے دیا گیا۔
گائنی وارڈ میں دیگر بیڈز پر خواتین مریض بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے ساتھ مرد مریض کی موجودگی پر احتجاج کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مرد مریض کو فوری طور پر وارڈ سے نکالا جائے۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی واقعے سے لاعلم ہیں۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جائے۔