آزادی فلوٹ گوجرانوالہ پہنچ گیا ، شاندار استقبال ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، آتش بازی کا مظاہرہ ، فنکاروں کی پرفارمنس

 آزادی فلوٹ گوجرانوالہ پہنچ گیا ، شاندار استقبال ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، ...
 آزادی فلوٹ گوجرانوالہ پہنچ گیا ، شاندار استقبال ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، آتش بازی کا مظاہرہ ، فنکاروں کی پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز  کی خصوصی ہدایت پر  10اگست کو راولپنڈی سفرکا آغاز کرنے والاآزادی فلوٹ گزشتہ شب گلشن اقبال پارک جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پہنچ گیا  جہاں  ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزادی فلوٹ کی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے آزادی فلوٹ کا استقبال کیا گیا۔منشا ءگروپ حافظ آباد کے دستے نے ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت رقص پیش کیا۔آزادی فلوٹ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جشن آزادی کے مناسبت سے چناب پل سے  سادھوکی جی ٹی روڈ کو قومی پرچموں سے سجایا  اور خصوصی چراغاں کیا گیا۔ قومی و مقامی لوک فنکاروں جن میں لوک فنکار فضل جٹ، فریحہ نواز ، فیض اللہ جان، جولی پاپ میوزک گروپ جابر حسین، قاسم اور حسن علی نے پرفارم کیا۔

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ آزادی کارواں پر تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے جو قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ آزادی فلوٹ کا مقصد قوم کی عظیم قربانیوں اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو اجاگر کرنا اور خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
 مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما انجینیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ  آزادی اللہ پاک کی بیش قیمت نعمت ہے، آزاد اور زندہ قومیں اپنی آزادی کی نگرانی کرتی ہیں ، پاکستان کے فوج اور عوام نے آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ، وزیر اعلیٰ پنجاب  کے آزادی کے کارواں نے جو ملک و قوم کی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرنے ک موقع دیا ہے۔
خرم دستگیر خان نے کہا کہ  میاں چنوں کے ارشد ندیم نے پیرس میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر ثابت کیا کہ ملک کے شہر شہر قریہ قریہ ارشد ندیم جیسے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان موجود ہیں ،پاکستان ایک روز دنیا پر غالب آئے گا جیسے پیرس سٹیڈیم میں غالب آیا ۔  منزل کٹھن اور مشکل ضرور ہے لیکن یہ وقت آئے گا اس کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب پنجاب آزادی فلوٹ کی استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک نے کہا کہ  قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سربراہی میں ہم سب کے ماں باپ بے پناہ قربانیاں دی اور دنیا کے خطے میں پاکستان کے نام کی ریاست ابھر کر سامنے ائی۔ انہوں نے پاکستان کی وجہ سے ہمیں وہ تمام نعمتیں اور عزت نصیب ہوئی جو پاکستان نہ بنتا تو کبھی بھی نہ ملتی، اسی وجہ سے ہم آج اسمبلی کے رکن، بیوروکریٹس، دکانوں اور فیکٹریوں کے مالکان ، جرنیل اور جج ہیں۔تقریب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شازیہ فرید، آصف گجر اور عمر ڈار نے بھی خطاب کیا۔