وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق
وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹھ مقام(ڈیلی پاکستان آن لائن )وادی نیلم کے گاﺅں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ورثا کے حوالے سے بتایاکہ حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس ہسپتال لایا گیا،ورثا نے بتایا کہ اے ڈی ایس ہسپتال میں نرس نہ ہونے پر مریضہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کیا گیا۔
ورثا کے مطابق سڑک کی بندش پر مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جا رہا تھا کہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی۔
واضح رہے کہ گریس ویلی کی سڑک برف باری کی وجہ سے 15روز سے بند ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک بحال نہیں ہو سکی۔
ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔