کوئٹہ کی عوام نے بجٹ کو مسترد کر دیا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام اور سرکاری ملازمین نے وفاقی بجٹ کو مسترد جبکہ تاجروں کے مختلف طبقوں نے مجموعی طور پر وفاقی بجٹ کو مثبت قرار دیا ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں نے وفاقی حکومت کی بجٹ کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں عام آدمی اور ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جبکہ مہنگائی میں کمی لانے کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم تو توقع کررہے تھے کہ کہ کم از کم ملازمین کو 25فیصد دیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ کوئٹہ کے تاجر اس بجٹ کو مثبت قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بجٹ تاجر دوست ہے، بجٹ میں گوادر پورٹ کو وسط ایشیا سے ملانے اور صوبے میں معاشی زون کے قیام کے اعلانات کو خوش آئند قرار دیا۔ اس بجٹ میں بلوچستان کے حوالے سے 2 اہم منصوبے ہیں گوادر کو سینٹرل ایشیا سے ملانا، چائنا سے ملانا اور گوادار کو رتو ڈیرو سے ملانا اہم منصوبے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد تھوڑے تھوڑے عرصے بعد منی بجٹ آنے کا سلسلہ جاری رہا جس سے پیدا ہونے والی مہنگائی کا بوجھ عام اادمی کو اٹھانا پڑتا ہے، موجودہ حکومت اس سلسلے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔